پشاور: افغان مہاجرین نے عید منائی، امن و استحکام کےلئے دعائیں مانگیں

182

پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مقیم افغان مہاجرین نے ہفتہ 9 جولائی کو عیدالاضحی منائی،پشاور میں مرکزی عید گاہ ہزار بوز میں نماز عید ادا کردی گئی۔

 عیدگاہ میں کثیر تعداد میں نوجوان، بچوں سمیت بزرگ افغانیوں نے نماز عید ادا کی، نماز عید کے بعد افغانستان اور پاکستان میں امن و استحکام کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں سرکاری طور پر عیدالاضحیٰ کل منائی جائے گی  جبکہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی گئی۔