بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان انگلینڈ کو شکست دیدی

282
the first T20

لندن: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے ہردیک پانڈے کی شاندار کارکردگی کی بدولت میزبان انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے ہردیک پانڈے 51، سوریاکمار یادیو 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور کرس جارڈن نے دو دو جبکہ ریسی ٹوپلے، تائیمل ملز اور میٹ پارکیسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور 19.3 اوورز میں 148 رنز پر آﺅٹ ہو کر میچ 50 رنز کے فرق سے ہار گئی، انگلینڈ کی جانب سے معین علی 36، ہیری بروک اٹھائیس اور کرس جارڈن چھبیس رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے، بھارت کی جانب سے ہردیک پانڈے نے چار، ارشدیپ پٹیل، یوزویندرا چہل نے دو دو جبکہ بھونیشور کمار اور ہرشل پانڈے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کے ہردیک پانڈے کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔