سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا گیا

222

لاہور: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کوحراست میں لے لیا گیا۔ حلیم عادل شیخ کو سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

حلیم عادل شیخ کوحراست میں لینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی۔ فوٹیج میں حلیم عادل شیخ کو سول کپڑے پہنے افراد کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لاہورپولیس کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو حراست میں لینے کے بارے میں تاحال نہیں بتایا گیا۔