کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

239
Chance of rains

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلی اور تیز بارش ہوئی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن، شارع فیصل، گلشن اقبال، ناظم آباد، ملیر، سعدی ٹاؤن، نیول کالونی، صدر، گارڈن، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہورہی ہے۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے اورگرمی کی شدت اور حبس میں کمی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے مون سون کا سلسلہ بدستور سندھ میں داخل ہو رہا ہے، مون سون ہواؤں کے زیر اثر کراچی، دادو اور جامشورو میں 7 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شہرمیں ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی تھی، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 27.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔جناح ٹرمینل پر 4.4، پی اے ایف مسرور بیس پر4.3 ،یونیورسٹی روڈ پر3.8ملی میٹر۔ ڈی ایچ اے فیزٹو میں 3.6 ملی میٹر اوراورنگی ٹاؤن میں 2.9 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

کیماڑی میں 7.5 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 5.9ملی میٹر، گلشن معمار میں 24.3 ملی میٹر، گلشن حدید 16، نارتھ کراچی 12.8 اور قائد آباد میں 11.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔