قومی اسمبلی: کینیڈین رکن پارلیمنٹ کے متنازع بیان کی مذمت

331
Amendment

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے کینیڈین رکن پارلیمنٹ کے پاکستان کے آرمی چیف کے دورہ کینیڈا سے متعلق متنازع بیان کی سخت مذمت اور احتجاج کیا ہے اور کینیڈا کی حکومت معاملے کانوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ اچھے خوشگوار تعلقات ہیں، کینیڈا کی حکومت کا بڑا احترام ہے، ان کی پارلیمنٹ کا ممبر جب ہماری ریاست پر حملہ کرتا ہے تو ہمارا جواب دینا بنتا ہے، یہ ان کی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنوں کو محبت نہ دے سکا وہ اس قوم کو کس طرح محبت دے گا،اس شخص نے ہمارے معاشرےمیں لکیریں کھینچیں، تمام اداروں کو اس نے اپنے مخالفوں کے خلاف استعمال کیا، ہم نے کسی کی پگڑی نہیں اچھالی نہ اچھالیں گے، ہم اداروں کو کسی کے خلاف استعمال نہیں کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس بات پر احتجاج کرتا ہوں، ہمارے ملک کوچالیس سال افغانستان میں جنگ کا آلہ کار بنایا گیا، ہم نے اسکی قیمت ادا کی اور ادا کر رہے ہیں وہ جنگ ہماری نہیں تھی، ہماری سویت یونین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔