روسی فوجی طیارہ لینڈنگ کرتے ہوئے تباہ ،4 افراد ہلاک

434

ماسکو: روس کے مغربی علاقے ریازان میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آئی ایل76 لینڈنگ کے دوران گر کرتباہ ہونے کے باعث ہلاک ہولے والے افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق 5 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جاری کردہ خبر میں کہا گیا تھا کہ حادثے میں کم از کم 2افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ طیارے کے انجن میں خرابی کی نشاندہی ہونے کے بعد ہنگامی طور پر لینڈنگ کی کوشش کی گئی۔ طیارہ بلغورود اور اورنگبرگ روٹ پر کارگو کے بغیر تربیتی پرواز پر تھا اور اس میں 10 افراد سوار تھے۔

حادثے میں طیارہ جزوی طور پر تباہ ہوگیا جس سے لینڈنگ کے مقام پر آگ لگ گئی، جسے بجھا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایل76 روس کاایک اہم فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے۔