اسپیکر کا قومی اسمبلی میں پیر کو ناموس رسالتﷺ پر بحث کرانے کا فیصلہ

359

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں بحث کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پیر کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں ایک گھنٹہ مختص کردیا جس میں بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کی جائے گی۔

راجہ پرویز اشرف نے اپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی اور کہا کہ یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایوان بجٹ پر بحث کا آغاز کرے گا، قومی اسمبلی قرارداد بھی منظور کرے گی جس میں بی جے پی لیڈروں کے بیانات کی مذمت کی جائے گی۔