ملک بھر میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

398

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو سخت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھنے کے علاوہ ان کی رہائشگاہوں کی نشاندہی کو بھی خفیہ بنایا جارہا ہے۔

جس کا مقصد غیر ملکیوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہے ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو روزانہ کی بنیاد پر مرتب کرنے کیساتھ ساتھ اس کی براہ راست نگرانی کی ذمہ داری متعلقہ ضلع کے افسران کو سونپی جارہی ہے تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچنے میں مدد مل سکے۔