صدر نے پنجاب اور کے پی کے سے الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کی منظوری دے دی

285

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔پنجاب سے بابر حسن بھروانہ اور خیبر پختونخوا سے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیے گئے ہیں۔ ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ پنجاب سے بابر حسن بھروانہ خیبر پختونخوا سے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان کو ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔ ایوان صدر کے مطابق تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی گئی ہیں۔دونوں آسامیاں سابقہممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھی۔سینیٹر ملک شہادت اعوان نے پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ ایک سادہ اور پروقار تقریب میں حلف اٹھایا، حلف برداری کی تقریب میں سول و فوجی حکام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزیر مملکت سے حلف لیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 11 اپریل کو نئی حکومت کے قیام کے بعد کابینہ کی تشکیل 19 اپریل کو عمل میں آئی تھی، پہلے مرحلے میں کابینہ میں 30 وفاقی وزرا اور3 وزرا مملکت کو شامل کیا گیا تھا جس کے بعد کابینہ میں مختلف مراحل میں توسیع کی جاچکی ہے۔