پنجاب میں حمزہ شہبازکی غیرآئینی حکومت قائم ہے‘فود چودھری

276

پشاور(آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو آئین کی بھی کوئی پرواہ نہیں، لانگ مارچ کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی،عدالت کو اس دن آدھی رات کو کیوں نہیں کھولا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاورمیں انصاف لائزرکنونشن کی تقریب سے خطاب میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حمزہ شہبازکی غیرآئینی حکومت قائم ہے،حمزہ شہباز اقلیت کا وزیراعلیٰ ہے، پاکستان کے فیصلے امپورٹڈ حکومت کو نہیں کرنے دینگے،آئین کے خلاف رات کو عدالتیں کھولیں گی تو پھر تنقید ہوگی،آئین کے خلاف رات کو عدالتیں کھولیں گی تو پھر تنقید ہوگی،دس دن گزرنے جانے کے باوجود مخصوص نشستیں ابھی تک نوٹیفائی نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عدالیہ سے پوچھتا ہوں کہ جس طرح احتجاج کو دبایا گیا کیا یہ انصاف ہے، ہم شدت پسند نہیں ،کیا سیاسی پارٹیوں کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ احتجاج سے پہلے ملٹنٹ ونگ بنائے،سپریم کورٹ ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ آئین کی سدا سنیں۔