پی ٹی آئی نے پاکستان کو معاشی بحران سے دوچار کردیا، شاہی سید

344

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ناکام معاشی پالیسیوں نے ملک کو معاشی بحران سے دو چار کردیا ہے۔ایسے وقت میں ملک کسی بھی قسم کی سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے ناکام مارچ سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی عوامی حمایت کھو چکی ہے۔20 لاکھ لوگوں کا دعویٰ کرنے والے کے ساتھ 20 ہزار لوگ بھی نہیں نکلے۔