نمرہ کاظمی کیس، تفتیشی افسر کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار

306

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت میں نمرہ کاظمی کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت کو بتایا گیا کہ نمرہ کاظمی کے نکاح نامہ اور سی ڈی آر میں فرق ہے، سماعت کے موقع پر نمرہ کاظمی کے والدین عدالت میں پیش ہوئے ، تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ پیش کی جسے جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر تسلی بخش قرار دیا ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کو جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیاکہ نمرہ 20 اپریل تک اپنے گھر پر تھی تو 18 کو تونسہ شریف میں نکاح کیسے ہوا،سی ڈی آر کے مطابق نمرہ 18 اپریل کو کراچی میں ہی تھی۔