اسکول وین گہری کھائی میں جاگری، 4 بچے جاں بحق،12زخمی

272

ایبٹ آباد: ضلع ایبٹ آباد میں اسکول وین گہری کھائی میں جاگری، المناک حادثے میں4 بچے جاں بحق ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ ایبٹ آباد کے پنڈ کرگو خان میں پیش آیا جہاں اسکول وین تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں چار بچے جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا تاہم دشوار گزار اور تنگ راستوں کے باعث ریسکیو میں مشکلات درپیش رہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فوری طور پر جاں بحق بچوں کی عمر اور ناموں کا تعین نہ ہوسکا، واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔