12کلو چرس پر سزائے موت؟ کچھ اللہ کا خوف بھی ہے، سندھ ہائی کورٹ

296
سندھ ہائیکورٹ نے کوٹہ سسٹم کے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ریماکس دیئے ہیں کہ 12کلو چرس پر سزائے موت؟ کچھ اللہ کا خوف بھی ہے۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں 12 کلو گرام چرس رکھنے کے جرم میں سزائے موت دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ 12 کلو چرس پر سزائے موت؟ کچھ اللہ کا خوف بھی ہے؟ عدالت نے 14 جون کو دلائل طلب کر لئے۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ناظم آباد سے شہباز خان کو چرس برآمدگی کیس میں گرفتار کیا۔ ملزم کو اس جرم میں سزائے موت دی گئی دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ناظم آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا۔