قومی اسمبلی : جماعت اسلامی کے رکن نے حکومت کو مرکب شکن جبین قرار دیدیا

410
قومی اسمبلی : جماعت اسلامی کے رکن نے حکومت کو مرکب شکن جبین قرار دیدیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے موجودہ حکومت کو مرکب شکنجبین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت ساری پارٹیوں کی حکومت بنی ہے ، پشاور میں ایک شربت فروخت ہوتا ہے جس کا نام ہے مرکب شکنجبین، اس میں 11قسم کے اجزاء ہوتے ہیں، یہ حکومت بھی مرکب شکنجبین ہے، کابینہ کا اجلاس لندن میں ہو رہا ہے افسوس کا مقام ہے ، نواز شریف کو پاکستان آکر اپنا دفاع کرنا چاہئے۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ،اس وقت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر جو ظلم ہو رہا ہے حکومت پاکستان بالکل خاموش ہے،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک بیٹی امریکہ کی جیل میں ہے اس کا نام ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی، اس کو 86سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ہمارے حکمران ایک جملہ بھی اپنی بچی کے لئے کہنے کے لئے تیار نہیں ہیں، بلاول بھٹو سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جب بھی وہ امریکہ جائیں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کر کے آئیں اور یہاں آکر رپورٹ دیںکہ وہ کس حالت میں ہیں،

انہوں نے کہا کہ کابینہ کا اجلاس لندن میں ہو رہا ہے افسوس کا مقام ہے ،شرم کا مقام ہے، نواز شریف کو پاکستان آکر اپنا دفاع کرنا چاہئے، کہاں ہیں ہمارے وزرا ء؟کہاں ہے ہمارا وزیراعظم؟ کہاں ہے ہمارا وزیر دفاع؟، لندن میں ہے ؟

انہوں نے کہا کہ بہت ساری پارٹیوں کی حکومت بنی ہے ، پشاور میں ایک شربت فروخت ہوتا ہے جس کا نام ہے مرکب شکنجبین، اس میں 11قسم کے اجزاء ہوتے ہیں، یہ حکومت بھی مرکب شکنجبین ہے، میں حزب احتساب کا کردار ادا کروں گا، اگر کابینہ کا اجلاس لندن میں ہو تو مذمت تو بنتی ہے۔