بل گیٹس نے کوروناکے بعد نئی وبا سے خبردار کردیا

566

نیویارک:مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا سے خبردار کردیا ہے۔

بل گیٹس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا پر لکھی گئی کتاب سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کتاب زندگی بچانے کے لیے پر عزم دنیا کو متاثر کرنے والے ڈاکٹر پال فارمر کی یاد میں ہے جسے طبی خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

بل گیٹس کی یہ نئی کتاب عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا اور اس سے بچائو سے متعلق لکھی گئی ہے،اس سے قبل بل گیٹس نے اپنے ایک بیان میں متنبہ کیا تھا کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے، دنیا نے ابھی تک اس وبا کا بدترین مرحلہ نہیں دیکھا ہے، کورونا کی نئی تبدیل شدہ شکل زیادہ خطرناک اور 5فیصد زیادہ مہلک ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے مختلف پیتھوجن سے نئی وبا پھیل سکتی ہے۔

بل گیٹس نے امید ظاہر کی تھی کہ اگر ابھی سے سرمایہ کاری کی جائے تو طبی ٹیکنالوجی میں پیشرفت دنیا کو اس سے لڑنے کے لیے مزید مدد دے گی۔