عیدالفطر قریب آتے ہی کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت میں اضافہ 

487

لاہور: عیدالفطر قریب آتے ہی گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ دوئم کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے جس کے مطابق درجہ دوئم کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اس اضافے کے ساتھ کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 440  روپے سے بڑھ کر 460 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اسی طرح درجہ دوئم کے گھی کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد درجہ دوئم گھی کی قیمت 440 روپے سے بڑھ کر 448 روپے ہوگئی ہے۔