جازکا Digit 4Gہینڈ سیٹ کم آمدنی والی خواتین کی انٹرنیٹ تک رسائی آسان بنا رہا ہے

502

کراچی: عالمی سطح پر مو بائل نیٹ ورک آپریٹرز کی نمائندگی کرنے والی تنظیم GSMA نے کم آمدنی والے پاکستانیوںکو موبائل براڈبینڈ سے روشناس کرانے کے لیے جاز کے متعارف کرائے گئے Digit 4G موبائل فون کو عالمی سطح پر ایک کامیاب رول آؤٹ کے طور پر تسلیم کیا ہے۔GSMA کی جانب سے ’کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں انٹرنیٹ سے چلنے والے فونز کو زیادہ سستا بنانا‘کے عنوان سے سال 2022میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، موبائل براڈ بینڈ کوریج والے علاقوں میں رہنے کے باوجود موبائل انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے والے 3ارب 40کروڑ لوگوں کے لیے مہنگے سیٹ بڑی رکاوٹ ہیں۔ پاکستان میں 42 فیصدموبائل فون رکھنے والے صارفین براڈ بینڈ استعمال نہیں کرتے۔خواتین اور دیہی آبادیوں کے لیے مہنگے ہینڈ سیٹس خریدنے کی استطاعت نہ ہونا بھی موبائل فون کی خریداری اور انٹرنیٹ کو اپنانے میں ایک اہم رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

جاز پاکستان میں مہنگے موبائل فونز کا مسئلہ حل کرتے ہوئے صرف 4ہزار500پاکستانی روپے سے شروع ہونے والے سستے ترین 4Gاسمارٹ فیچر والے فونز متعارف کر انے والا پہلا مقامی موبائل آپریٹر تھا۔ اس کی خریداری پر، صارفین کو پہلے تین ماہ کے دوران سوشل میڈیا سائٹس تک مفت رسائی اور جاز سے جاز فون کالز کی مفت سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ حال ہی میںزیادہ RAM،بہتر میموری اور بیٹری کی زیادہ لائف جیسے فیچرز والی ایک نئی  Digit 4G رینج، ٹچ اسکرین ’انرجی‘ سیریزشروع کی گئی ہے۔جازکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم نے کہا ہے کہ ،’’ہم نے ڈیجیٹل سروسز کی ہر ایک کو دستیابی یقینی بنانے کے اپنے عزم پرہمیشہ توجہ مرکوز رکھی ہے۔ تاہم پاکستان بالخصوص خواتین میں انٹرنیٹ چلانے والے ہینڈ سیٹس کی استطاعت نہ رکھنا اس عزم کی تکمیل میںبڑی رکاوٹ ہے۔جاز ڈیجٹ4G سمارٹ فیچر فونز کا کامیاب رول آؤٹ کم آمدنی والے طبقات کو اسمارٹ فونز کی خریداری میں سہولت دینے کے لیے ایک موئثر ریگولیٹری کے ساتھ انڈسٹری بھر میں قسطوں پر مبنی’’اسمارٹ فون سب کے لیے‘‘جیسا پروگرام شروع کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

جی ایس ایم کے ہیڈ آف ایشیا پیسیفک مسٹرجولین گورمین نے کہا کہ ،’’کووڈ19کی وبا میں کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں موبائل انٹرنیٹ کا فرق کم کرنے کے لیے جاری پیش رفت رک گئی ہے اور بعض ممالک میں تو یہ فرق اور بھی بڑھ گیا ہے۔ اس منظر نامے کے خلاف یہ دیکھ کر ہمیں حیرت ہوئی ہے کہ ہمارے Connected Women Commitment Partners میں سے ایک جاز ازخود Jazz Digit 4G جیسی مصنوعات بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، جو کہ سستے اسمارٹ فونز اور موبائل انٹرنیٹ تک رسائی بڑھانے میں مدد دیتی ہیں جو کہ بہت سی خواتین کے لیے بڑا چیلنج ہے۔سال  2016 سے Connected Women Commitment Partnersنے موبائل انٹرنیٹ اور موبائل منی سروسز کے ساتھ 55 ملین خواتین تک مزید رسائی حاصل کی ہے۔ ہم اس کام کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ہم زیادہ سے زیادہ خواتین تک رسائی بڑھانے اور صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے جازجیسے شراکت داروں کی معاونت کرتے ہیں۔Jazz میں، اہم ترجیحی شعبوں میں سے ایک اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ تک رسائی کو بہتر بنانا ہے کیونکہ یہ لاکھوں لوگوں کو ڈیجیٹل اور مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے بنیادی تقاضے ہیں، جس سے وہ تعلیم، صحت اور زندگی کو بہتر کرنے والی دیگر سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل صنفی فرق کو ختم کرنے پر بھی جازکی بھرپور توجہ ہے۔ GSMA کےConnected Women Commitment Initiative  کے حصے کے طور پرجازنے خواتین کے لیے اسمارٹ فون کی ملکیت پر خصوصی توجہ کے ساتھ 2023 کے آخر تک اپنے موبائل انٹرنیٹ کسٹمر بیس میں خواتین کے تناسب کو 8 فیصد تک بڑھانے کا عہد کیا ہے۔جاز کیش نے  اپنے GSMA Connected Women کے ہدف کو دو سال پہلے ہی پورا کر لیا ہے جس میں 22% خواتین نے JazzCash والیٹس کو سبسکرائب کیا ہے۔