رمضان میں پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

185

سکھر: ماہ صیام کے دوران شہر بھر میں پھلوں کے اسٹال سج گئے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال، پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی، شہریوں کا کمشن و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی پھلوں کے اسٹال سجنا شروع ہو گئے ہیں، دیگر اشیاء خوردنوش کی طرح پھل فروشوں نے بھی پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر نا شروع کر دیا ہے، پھلوں کی قیمتیں سن کر عام آدمی پھلوں کو خریدنے کے بجائے ریٹ پوچھ کر ہی چلتا بنتا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں مہنگائی کے دور میں قوت خرید جواب دے چکی ہے پھل فروش من مانے ریٹ وصول کررہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔واضع رہے کہ پھل، رمضان کے دوران گھروں، دفاتر، افطار پارٹیوں اور مساجد میں لازمی استعمال کئے جاتے ہیں۔