امارات میں غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پر اب ریزیڈنسی ویزا کی مہر نہیں لگے گی

475

ابوظہبی :متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کو اپنے پاسپورٹ پر ریزیڈنسی ویزا کی مہر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا کہ رہائشیوں کی امارات کی شناخت ان کی رہائش کے طور پر شمار کی جائے گی۔امارات میں آئی ڈی ہی کو ویزہ تصور کیا جائے گا

کیوںکہ آئی ڈی میں رہائش سے متعلق تمام متعلقہ معلومات شامل ہیں۔ایئر لائنز رہائشیوں کی ایمریٹس آئی ڈی اور پاسپورٹ نمبر کے ذریعے رہائش کی تصدیق کر سکیں گی۔حکام کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں لوگوں کو پیش کی جانے والی خدمات کو اپ گریڈ کرنا ہے اور یہ اس سال کے شروع میں جاری کی گئی کابینہ کی قرارداد پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ

ریذیڈنسی ویزا ایک اسٹیکر ہے جس پر غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پر میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے بعد مہر لگائی جاتی ہے۔ یہ دو، تین، پانچ یا 10 سال کی مدت کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔اس ریذیڈینسی ویزا ہی تصدیق کرتی ہے کہ ایک رہائشی کے پاس ویزا ہے۔خیال رہے کہ اس کا اطلاق 11 اپریل سے ھو گایہ 11 اپریل کے بعد جاری کردہ رہائشی دستاویزات پر لاگو ہوگا۔