ممبئی کے مدرسوں میں پاکستانی حامی بیٹھے ہیں، ہندورہنماء کا الزام

294

نئی دہلی میں ایک مذہبی رہنما نے ہندوئوں سے مسلمانوں کے خلاف ایک بار پھر سے ہتھیار اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ ا گر مساجد سے لائوڈ اسپیکر نہیں ہٹے تو مساجد کے دروازں پر ہندوئوں کے مذہبی گیت بجائے جائیں گے،

ادھر ممبئی کے ایک سخت گیر ہندو رہنما نے مودی حکومت سے پاکستانی حامیوں سے بھرے مبینہ مدارس پر چھاپہ مارنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندو مذہبی رہنمائوں کی ہونے والی ایک پنچایت میں ہندوئوں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا فرمان جاری کیا گیا۔تاہم پولیس نے کہا

کہ نئی دہلی میں ہندوئوں کی پنچایت میں جو کچھ بھی ہوا اس کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتار نہیں ہوئی ہے۔ ادھر رمضان کے موقع پر ممبئی میں ایک سخت گیر ہندو رہنما نے دھمکی دی کہ اگر مساجد سے لائوڈ اسپیکر نہیں ہٹے تو مساجد کے دروازں پر ہندوئوں کے مذہبی گیت بجائے جائیں گے ساتھ ہی انہوں نے مودی حکومت سے پاکستانی حامیوں سے بھرے مبینہ مدارس پر چھاپہ مارنے کا مطالبہ بھی کیا ۔