جناح اسپتال کراچی میں گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی بھرتیوں کی منظوری

427

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے جے پی ایم سی میں گریڈ ایک سے 16 تک آسامیوں کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت سندھ نے جناح اسپتال کی انتظامیہ کو فوری طور بھرتیاں کرنے کی ہدایت کردی۔ گریڈ ایک سے 16 تک کے 691 ملازمین کی بھرتی کے لیے محکمہ خزانہ نے فنڈ مختص کرنے کی منظوری دے دی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول نے وزیر اعلی سندھ سے اظہار تشکر کیا۔ترجمان جے پی ایم سی نے کہا کہ بہت جلد خالی اسامیوں پر تقرریاں کرنے کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو کیے جائیں گے۔ نئی تقرریاں کرنے سے جے پی ایم سی میں عملے کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ جناح اسپتال میں سندھ کے دیہی علاقوں اور بلوچستان کے عوام کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ خالی پوسٹوں پر عارضی کانٹی جنسی بنیاد پر 89 دنوں نے کے لیے تقرری فوری کی جائیگی۔