مائنس بزدارکی بات کرنیوالوں کی گاڑی پرجھنڈا میرے دستخط سے لگا، عثمان بزدار  

338
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے بڑا اقدام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جو لوگ مائنس بزدار کی باتیں کرتے تھے ان کی گاڑی پرجھنڈا میری دستخط سے لگا تھا میں چاہتا توانہیں نکال سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حالات پل پل تبدیل ہورہے ہیں۔سیاسی بحران پرمیں نے وزیراعظم کو کہا کہ جو وہ فیصلہ کریں گے میں قبول کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مجھ پراعتماد کیا ہے مشکل صورتحال میں خود استعفی نہ دیتا تواپنا حق ادا نہیں کرتا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے خاموشی سے پردے کے پیچھے بیٹھ کرکام کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ خاتون اول کے منظورہونے کا تاثر درست نہیں۔ ساڑھے تین سال مسلسل کام کیا اورکوئی چھٹی نہیں کی اپنی کارکردگی کے حوالے سے میرا ٹارگٹ لوگوں کی خدمت تھا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے اپنی باتیں اس طرح نہیں پہنچا سکے جیسے پہنچانا چاہئیے تھیں ۔