عثمان بزدار شکل سے جتنے بھولے بھالے لگتے ہیں اتنے مہا کاریگرہیں، عظمیٰ بخاری 

281

لاہور: مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فرح گینگ نے عثمان بزدار کی چھتر چھایہ تلے اربوں کی کرپشن کی۔

فرح گینگ کے ذریعے کرپشن کا ایک چوتھائی حصہ بنی گالہ پہنچتا رہا ہے۔عثمان بزدار شکل سے جتنے بھولے بھالے لگتے ہیں اتنے مہا کاریگر ثابت ہوئے ہیں۔بزدار صاحب آپ کے تو تونسہ فرار ہونے کی اطلاعات تھیں آپ ابھی لاہور بیٹھے ہیں۔آپ نے کرپشن نہیں بلکہ کرپشن کرانے میں سہولت کار کا رول ادا کیا ہے۔

عثمان بزدار پنجاب کی تاریخ کے کرپٹ ترین چابی والے کھلونے ہیں۔شہبازشریف لگنے کے چکر میں پنجاب کا کنگال کرکے اور اپنی تین نسلوں کو خوشحال کرکے جارہے ہیں۔پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ آئندہ 10سالوں تک عثمان بزدار کی نالائقی کا بوجھ اٹھائے گا۔عثمان بزدار کے ساتھ لاہور کے تینوں وزراءنے بھی آنکھیں بند کرکے دیہاڑیاں لگائی ہیں۔

بزدار گینگ اور فرح گینگ نے پنجاب کو نادر شاہ کی طرح لوٹا ہے۔موٹو گینگ،بزدار گینگ اور فرح گینگ کی ایک ایک چوری کے ثبوت قوم کے سامنے لائیں گے