حکومت واپوزیشن مسائل ومشکلات کے ذمہ دارہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی 

449

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ حکومت واپوزیشن اور اسٹبلشمنٹ بھاری قرضوں ،سودی معیشت ،مہنگائی بدعنوانی اورمسائل ومشکلات کے ذمہ دارہیں۔ رمضان المبارک سے قبل خوردنی اشیاءکی قیمتوں میں پھر روزانہ کی بنیاد پر اضافہ پھرحکمرانوں ومافیازکا گھٹ جوڑ ہے ۔جمہوریت کے نام پر منتخب نمائندوں کی ضمیروں کی خرید وفروخت بدترین دہشت گردی ہے۔ جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلائیگی۔نظام کوتبدیل کیے بغیرعدم اعتماد کے بعد

بھی قوم انہی مسائل میں گرے رہیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام الناس جماعت اسلامی کی جدوجہد میںساتھ دیں گے ۔ جماعت اسلامی اس ملک میں حقیقی اسلامی تبدیلی دیانت دار ٹیم کے ذریعے لانے کی کوشش کر رہی ہے انشاءاللہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کے بدولت ملک لٹیروں ،فرقہ واریت لسانیت اور بدعنوانی سے پاک ہوگا ملک میں اسلامی نافذ ہوگی تو لٹیروں سے قوم کو نجات مل جائیگی اب ملک وملت دشمن آئی ایم ایف چند افراد کو قرض دیکر پوری قوم کو بھاری سودی قرضوں کے دلدل میں پھنساناچاہتے ہیں جماعت اسلامی ہی نجات دہندہ اور حقیقی تبدیلی لانے والی جمہوری دینی پارٹی ہے ۔

الحمداللہ جماعت اسلامی کے پاس دیانت دار باکردار اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کا بہترین قافلہ ہے ہم ملک میں ہر برائی کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں سب سے بڑی برائی بدعنوانی لوٹ مار ہے انشاءاللہ دیانت دار لوگ سامنے آئیں گے تو لٹیروں سے قوم کو نجات ملیگی لٹیروں قوم کی تباہی کاسبب بن رہے ہیں جبکہ لوٹ مار پر ملک دشمن قوتیں امریکہ اور آئی ایم ایف خوش ہیں تاکہ قوم مزید تباہی وبربادی کی جانب گامزن ہوانہوں نے کہاکہ بھاری سودی قرضے ،بدترین مہنگائی وبے روزگاری کو دیکھتے ہوئے موجودہ حکومت میں بھی نہ صلاحیت ہے نہ صالحیت ۔سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی بدعنوانی ولوٹ ما رمیں ملوث ہوگئی ہیں پرانے بدعنوان ناکام نااہل چہروں سے تبدیلی نہیں لائی جاسکتی بدقسمتی سے وہی لٹیرے پی ٹی آئی میں شامل ہوکر ملک وملت کو لوٹ رہے ہیں عوام کی امیدوں پر پانی پیر دیا گیا ہے آج بھی مغرب کے ایجنٹ قوم پر مسلط ہیں ۔

حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پڑھا لکھا نوجوان ، تاجر،مزدور سمیت ہرطبقہ فکر کے لوگ خواروپریشان ہیں ۔ قوم کو حقیقی اسلامی انقلابی تبدیلی چاہیے ۔ جماعت اسلامی ہی ملک کاواحد مستقبل ہے ۔ وہ وقت جلد آنے والا ہے جب انتخابات میں پیسے کی بجائے کریکٹر کو دیکھا جائے گا