سونیجا سولجرز نے کھتری پریمیر لیگ سیزن 1 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

343

کراچی : سونیجا سولجرز نے آل راونڈر حبیب الله کی ناقابلِ شکست نصف سینچری 61 رنز اور 2 وکٹوں کی بدولت کھتری پریمیر لیگ سیزن 1 فلڈ لائیٹ  ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹایٹل جیت لیا ، 23 مارچ  یوم پاکستان کے موقع پر اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کراچی میں ہزاروں کی تعداد کی موجودگی میں کھیلے گئے دل چسپ فائنل میں ماندو مارخور کو اعصاب شکن مقابلےمیں صرف 2  وکٹوں سے شکست ہو گئی۔

فائنل میں ٹاس جیت ماندو مارخور نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 130رنز اسکور کئے ،اس کی جانب سے حمزہ گھانچی نے 57 گیندوں پر 51 رنز اسکور کئے جبکہ سعید حسن نے 44 رنز بنائے، دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 96 رنز کی شاندار شراکت رہی ، سونیجا سو لجرز  کی جانب سے حننان خان، حماد ایوب اور حبیب الله نے 2,2وکٹیں۔
حاصل کیں۔ جواب میں سونیجا نے 19.5اوورز میں8 وکٹوں پر 131 ہدف حاصل کر کے کھتری پریمیر لیگ سیزن 1 کا ٹایٹل اپنے نام کرلیا،  فاتح ٹیم کی جانب سے حبیب الله نے نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 61 رنز کی ناقابل شکست کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے محمد افضل نے 24 رنز اسکور کیے ۔

ماندو مارخور کی جانب سے آل رونڈر سعید حسن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 8 رنز کے عوض3 وکٹیں حاصل کی جبکہ کامران کھتری نے 2 شکار کیے کھتری پریمیر لیگ سیزن 1 کی فاتح ٹرافی کے ہمراہ 2 لاکھ روپے کیش ایوارڈ طاہر ایوب صدیقی نے سونیجا سولجرز کے کپتان الیاس منیم اور رنراپ ٹرافی ہمراہ ایک لاکھ روپے کیش ایوارڈ رزاق علی جی نے ماندو ماخور کے کپتان آصف علی کو دیا

جبکہ سونیجا سولجر کے محمد افضل کو آل راونڈ کھیل پر ایونٹ کا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا  کھتری برادری کی جانب سےسونیجا سولجر کے کپتان الیاس منیم کو شاندار کھیل پر بیسٹ پلیئر موٹر بائیک کا ایوارڈ زہری عرفان زہری نے دیا، صدر مسلم کھتری اسیوسی ایشن فقیر محمد نے فائنل کا مین آف دی میچ کیش ایوارڈ 5ہزار وپےحبیب الله کو دیا۔

 حنیف ساگر نے موٹر بائیک جبکہ نعیم ٹھٹوی، یاسین منیم اور عمران چوڑی کی جانب سے محمد نظام کوبھی موٹر بائیک دی گئی۔ مسلم کھتری ایسوسی ایشن کی جانب سےصدر فقیر محمد نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو یادگاری شلیڈ پیش کیں جبکہ ٹورنامنٹ سیکرٹری اور سربراہ عرفان زہری نے مہمانوں کو اعزازی شلیڈ پیش کیں۔