پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائیٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

401

لاہور:پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ون ڈے اور 1 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔ وائیٹ بال سیریز میں شامل یہ 4 میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 4000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔شائقین کرکٹ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 6ٹکٹیں خرید سکتے ہیں تاہم ون ڈے سیریز کےکسی میچ کے 5ٹکٹ خریدنے پرانہیں 1 ٹکٹ مفت دیا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے یہ پیشکش صرف پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ون ڈے میچز کے لیے ہی متعارف کروائی گئی ہے۔ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں:وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز : 3 ہزار روپےفضل محموداور عمران خان انکلوژرز 2 ہزار روپےراجاز اور سعید انور انکلوژرز ڈیڑھ ہزار روپےعبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز1 ہزار روپےحنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، ماجد خان، نذر، قائد، سعید احمداور ظہیر عباس انکلوژرز 500 روپے

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیںوسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز 4 ہزار روپےفضل محموداور عمران خان انکلوژرز 3 ہزار روپےراجاز اور سعید انور انکلوژرز 2500 روپےعبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز 1 ہزار روپےحنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، ماجد خان، نذر، قائد، سعید احمداور ظہیر عباس انکلوژرز 500سو روپےرکھی گئی ہے