عثمان بزدار لوٹوں کی دعوتیں کررہے ہیں، عظمی بخاری

406

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب آپ کے اپنے ایم پی ایز نے آپکو مستعفی ہونے کے لئے پیر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

صرف دو دن باقی ہیں اور چلے ہیں ہمیں دھمکیاں دینے۔عثمان بزدار پنجاب کے 5 لوٹوں سے ملاقاتیں کریں وہ جائز۔اپوزیشن کے لوگ پی ٹی آئی کے ارکان سے ملیں وہ ضمیر فروشی۔عثمان بزدار سے اپنے ارکان سنبھالے نہیں جارہے اور لوٹوں کی دعوتیں کررہے ہیں۔اب تو چوہدری شجاعت نے بھی کہہ دیا کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی۔

پی ٹی آئی کے ارکان عمران خان کی بدزبانی اور نالائقی اور کرپشن کی وجہ سے انکے خلاف ہوئے۔عمران خان نے جو بویا آج وہی کاٹ رہے ہیں۔کیا کسی وزیراعظم نے بھی لوگوں کو قتل کی دھمکیاں دی۔عمران خان کی رخصتی کےلیے عمران خان ہی کافی ہیں۔جعلی تبدیلی کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے۔مافیا کے سرغنہ اور انکے چمچوں چمچیوں کا حشر ذلت آمیز ہوگا۔

اپوزیشن لیڈران کی بہن بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنے والے شخص کی فیملی کے کارنامے بھی کم نہیں۔خان صاحب وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔علیمہ خان کی سلائی مشینوں,جمائما خان کا بنی گالہ اور بشری بیگم کے کرپشن کا بھی حساب ہوگا۔قوم کی ایک ایک پائی تبدیلی مافیا سے وصول کی جائے گی