اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق رکن ثاقب نیئر کے انتقال پر جناح اسپتال کے چیف ایگزیکٹو کا اظہار افسو

248
اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق رکن ثاقب نیئر کے انتقال پر جناح اسپتال کے چیف ایگزیکٹو کا اظہار افسو

کراچی:اسلامی جمعیت طلبہ کے سابقہ ناظم ثاقب نئیرکی موت پرجناح اسپتال کے چیف ایگزیکٹو نے افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن اور جامعہ اردو عبدالحق کیمپس کے سابق ناظم ثاقب نیئر دل کے دورے کے باعث

این آئی سی وی ڈی میں دوران علاج انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کیماڑی میں ادا کی گئی،ان کی میت کو ان کے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ۔

جناح اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شاہد رسول کے ترجمان ڈاکٹر اجمل خان یوسف زئی نے اپنے بیان مین کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے سابقہ ناظم ثاقب نئیرکی موت پرجناح اسپتال کے چیف ایگزیکٹو نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی شریف النفس انسان تھے۔مرحوم کے لواحقین افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں،ترجمان کے بقول ہم مرحوم کے لواحقین کے اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب جامعہ اردو عبدالحق کیمپس کےناظم محمد عمر نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ادرو میں ثاقب نیئر (مرحوم)نے ہمیشہ طلباء کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ،اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں ۔آمین