اپوزیشن کاطرز عمل انتہائی مایوس کن اورغیر ذمہ دارانہ ہے، عثمان بزدار

296

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزرا ءمحمد سبطین خان، ڈاکٹر محمد اختر ملک اورحافظ ممتاز احمد نے ملاقات کی جس دوران محکموں کی کارکردگی اورسیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے تین صوبائی وزرا ءنے ملاقات کی۔ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کی گیا، اپوزیشن رہنماﺅں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے۔عثمان بزدارکا اس موقع پر کہناتھا کہ اپوزیشن کاطرز عمل انتہائی مایوس کن اورغیر ذمہ دارانہ ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا۔ ہر ایشو پر پوائنٹ سکورنگ ان کاشیوہ ہے۔ اپوزیشن والے صرف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر دعوے کرسکتے ہیں۔عوام کے مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس صرف انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اورمتحد رہیں گے۔