پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

307
پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: پتنگ کی ڈور پھرنے سے 24سالہ نوجوان کی ہلاکت کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 24سالہ نوجوان کی ہلاکت افسوسناک ہے۔اقبال ٹاﺅن کارہائشی 24سالہ دانیال گلے پر ڈور پھرنے سے ہلاک ہو گیا۔دانیال اپنی بیوی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہا تھا ۔دانیال کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔پتنگ کی ڈور سے پہلے بھی متعددہلاکتیںہوچکی ہیں۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پتنگ بازی کےخلاف بلاتفریق کریک ڈاﺅن کیا جائے