منوڑا کے قریب 30 فٹ لمبی 8 فٹ چوڑی عجیب و غریب مچھلی دریافت

933
منوڑا کے قریب 30 فٹ لمبی 8 فٹ چوڑی عجیب و غریب مچھلی دریافت

کراچی:  منوڑا کے ساحل کے قریب عجیب و غریب قسم اور وصر نسل کی مردہ مچھلی ماہی گیروں کے ہاتھ لگ گئی۔

فشری ذرائع کے مطابق کراچی میں ماہی گیروں کی جانب سے پہنچائی گئی یہ مردہ مچھلی 30 فٹ لمبی اور 8 فٹ چوڑی ہے۔ ماہی گیری حسن جان کو یہ مچھلی منوڑہ کے ساحل کے قریب مردہ حالت میں تیرتی ہوئی ملی۔ فشری کے سیکیورٹی انچارج ناصر بونیری کے مطابق ملنے والی یہ مچھلی وصر نسل کی بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کہ یہ مچھلی ممکنہ طور پر کسی بحری جہاز سے ٹکرا کر ہلاک ہوئی ہے۔ ماہی گیر حسن جان مچھلی کو اپنی لانچ کے ساتھ باندھ کر فشری جیٹی لے آیا۔