ٹینکر کی کار سے ٹکر، ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

336

بورے والا: لڈن روڑ پر خوفناک حادثہ، ٹینکر کی کار سے ٹکر کے نتیجہ میں کار سوار ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں دو کی حالت نازک،

تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 253 (ای بی) کے رہائشی ایک ہی خاندان کے چھ افراد مختار احمدگجر،یاسین گجر،نبیل احمد گجر،حماد گجر،محمد امین اور نعیب احمد حاجی شیر میں ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ 447 (ای بی) کے قریب سڑک پر پڑے گڑھے کو بچاتے ہوئے کار بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹینکر سے ٹکرا گئی جسکے نتیجہ میں مختار احمد،یاسین اور نبیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے

جبکہ دیگر تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا قابل ذکر امر یہ ہے کہ حادثے کا شکار خاندان کے ہاں اگلے روز ہونے والی شادی کی تقریب ملتوی کر دی گئی اور خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا