آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی

506
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی

کرائسٹ چرچ: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میگا ایونٹ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گی ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ جمعہ سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگیا ہے ،آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔شیڈول کے مطابق 6 مارچ کو پاکستان بمقابلہ بھارت بمقام بے اوول ترنگا،8 مارچ کو پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا بمقام بے اوول، ترنگا،11مارچ کو پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ بمقام بے اوول، ترنگا،14 مارچ کوپاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام سیڈون پارک، ہملٹن،21مارچ کو پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز بمقام سیڈون پارک، ہملٹن،24 مارچ کوپاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ،26مارچ کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا ۔