پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین  پہلا تاریخی ٹیسٹ  میچ کل ہوگا

357

راولپنڈ ی:پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 24سال بعد کینگروز کی میزبانی کیلئے تیار ہے،پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین  پہلا ٹیسٹ  کل جمعہ  سے شروع ہو گا،تاریخی ٹیسٹ کیلئے تمام آن لائن ٹکٹس فروخت ہو گئے۔

دونوں ٹیمیں پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں،پنڈی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے چوتھے اور مہمان آسٹریلوی ٹیم نے اپنے دوسرے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا،کھلاڑیوں نے بیٹنگ،بائولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

جمعرات کے روز راولپنڈی میں بارش کے باعث دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکیں  پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج)جمعہ سے پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

24سال بعد پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کینگروز کی میزبانی کیلئے تیار ہے جہاں انتظامات ہو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔پہلے ٹیسٹ  کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کرکٹ ٹیمز، سٹیڈیم اور روٹ کی سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیلئے 4500اہلکار تعینات کیے جبکہ سٹیڈیم کے اعتراف میں بلند عمارتوں پر پیرا شوٹرز بھی تعینات ہونگے۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی رونمائی کردی گئی ہے ، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔دوسری جانب پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی تیاری جاری ہیں۔

دونوں ٹیموں نے  مسلسل دو روز منگل اور بدھ ساڑھے 11بجے سے لیکر اڑھائی بجے تک پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کی ،پنڈی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے چوتھے اور مہمان آسٹریلوی ٹیم نے اپنے دوسرے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

دوسری جانب ابھی تک دونوں ٹیموں کے مابین66ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں جس میں آسٹریلیا کو برتری حاصل ہے آسٹریلیا نے66میچوں میں سے 33میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے  صرف15میچز جیتے  اور18میچز ڈرا رہے۔