پاک آسٹریلیا سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

586
پاک آسٹریلیا سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

لاہور: شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تاریخی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے، فرسٹ کلاس ٹکٹ 200 اور پریمیئم انکلوژرز کی ٹکٹ 350 روپےمیں ملے گی جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپےرکھی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کی ٹکٹیں بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ، اس کے علاوہ ایم اینڈ پی کوریئر کے آؤٹ لیٹس پر بھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی، تمام ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنا شناختی کارڈ اور مکمل ویکسینیشن سرٹیفیکٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں پچاس فیصد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی، جس کے بعد این سی او سی سے تماشائیوں کی تعداد میں وضاحت کے بعد باقی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ