پتنگ بازی پر عائد پابندی کی دھجیاں اڑ گئیں، بچہ جاں بحق، 10زخمی

500

راولپنڈ: پتنگ بازی پرعائد پابندی کی دھجیاں اڑا دی گئی ۔ شہر میں ہونے والی پتنگ بازی کے باعث ایک بچہ جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،نجی ٹی وی کے مطابق پتنگ بازی پر عائد پابندی کے نتیجے میں ڈھوک کالا خان میں ایک بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا ، بچہ چھت سے پتنگ پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا کہ توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور گر کر جاں بحق ہو گیا.

اسپتالوں اور پولیس سے ملنے والی معلومات کے مطابق صرف راولپنڈی کی حدود میں پتنگ بازی کے دوران کی جانے والی ہوائی فائرنگ اور ڈور پھرنے سے دس افراد زخمی ہو گئے،ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے افراد کو راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے داخل کیا گیا ہے.

پتنگ بازی کی وجہ سے اسلام آباد ایکسپریس وے، مری روڈ، اڈیالہ روڈ، لالہ زار، پرانا ایئرپورٹ روڈ، گلزار قائد، کار چوک، ڈھیری، لال کرتی، کھنہ پل اور جھنڈا چیچی پل سمیت شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر پتنگ لوٹنے والے بچوں اور بڑوں کی بھاگ دوڑ متعدد گاڑیوں کے ایکسیڈنٹس کا سبب بنیں اور لڑائی جھگڑے بھی ہو ئے، پولیس قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کے بجائے صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی دکھائی دی