سعودی ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام، 4 افراد زخمی

336
سعودی ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام، 4 افراد زخمی

ریاض: سعودی عرب میں عرب اتحاد نے ابھا ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے سعودی عرب میں ابھا ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔

عرب اتحاد نے مسلح ڈرون کوہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا۔ کارروائی میں 4 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کواکثر بیلسٹک میزائل اورڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اورسعودی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔