جرمن پاکستان کا ایک تجارتی پارٹنر ہے، جرمن سفیر

311

سرگودھا: جی ایس پی پلس سٹیٹس میں جرمنی نے پاکستان کی حمایت کی تھی جس کی وجہ سے 78 فیصد سے زائد برآمدات پورپی یونین ممالک میں ہورہی ہیں، جرمن پاکستان کا ایک تجارتی پارٹنر ہے،

ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات جرمن کے سفیر برن ھارڈشہ گیک نے دورہ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے موقعہ بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقعہ پر صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی چوہدری شعیب احمد بسرا ، سینئر نائب صدر مخدوم ظفر اقبال، نائب صدر محمد حسن یوسف بھی موجود تھے صدر سرگودھا چیمبر چوہدری شعیب احمد بسرا نے کہاکہ تجارت اور انسانی امداد کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر جرمنی کا شکریہ ادا کیا۔

جس کی وجہ سے پاکستان کی 78فیصد سے زائد برآمدات انتہائی رہائتی طور پر یورپی یونین میں داخل ہو رہی ہیں جرمنی پاکستان کا نمبر 1 تجارتی پارٹنر ہے۔ جرمن کے سفیر نے سرگودھا چیمبر آمد پر پر تپاک استقبال پر صدر سرگودھا چیمبر کا شکریہ ادا کیا اور مشترکہ اہداف کے مطابق سرگودھا چیمبر کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جرمن کے سفیر نے سرگودھا چیمبر کی کاروباری سرگرمیوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا تھوڑی یا کسی تبدیلی کے ساتھ جی ایس پی پلس اسکیم کی تجدید کی جائے گی۔ ویزہ کے معاملے پر اپنے اظہار ِ خیال میں انہوں نے کہا کہ وہ اِس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کاروباری برادری کو مختلف کاروباری سرگرمیوں کے لئے سفر کرنے کے لئے بروقت ویزے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سرگودھا چیمبر کی تاجر برادری کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے تاکہ برآمد کنندگان کو جرمنی جانے کی اجازت دی جاسکے۔جرمن سفیر نے یکم مارچ 2020سے متعارف کرائے جانے والے نئے ویزا درخواست کے عمل کا بھی اشارہ دیا جس سے کاروباری ویزا کے درخواست دہندگان کو بہت زیادہ سہولت میسر ہو گی۔ اجلاس کے اختتام پر مخدوم ظفر اقبال نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور صدر سرگودھا چیمبر نے معزز مہمان کو چیمبر کی شیلڈ سے نوازا۔

اجلاس میں محمد حسن یوسف وائس پریذیڈنٹ کے علاوہ سابق صدور خواجہ عابد رفیق مرزا فضل الرحمن، مرزا خالد محمود، آصف امیر اعوان، ضیا امین شیخ اور اراکینِ مجلسِ عاملہ نے شرکت کی۔علاوہ ازیں جرمنی سفیر نے سرگودھا جمخانہ کلب آئیں جہاں سیکرٹری سرگودھا جمخانہ کلب سہیل پرویز چدھڑ نے انہوں کلب آمد پر گلاستہ پیش کیا جبکہ صحافیوں سے بھی الگ بات چیت کی۔