بلوچستان کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کوہرقیمت پریقینی بنائیں گے، آرمی چیف

114

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کوہرقیمت پریقینی بنایا جائیگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے ضلع کیچ اور تربت کا دورہ کیا اورپورا دن جوانوں کے ساتھ گزارا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دشمن قوتوں کی طرف سے خلل ڈالنے والی کوششوں کوکامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوہیڈکوارٹرزایف سی بلوچستان جنوبی میں پاک ایران باڑ لگانے سمیت سیکورٹی اقدامات پربریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبے کی ترقی اورخوشحالی کامطلب ملک کی ترقی ہے، صوبائی حکومت کیساتھ امن اوراستحکام کیلیے تعاون کرتے رہیں گے۔جنرل باجوہ نے کہا کے فوج امن کی بحالی و ترقی کے لیے بلوچستان حکومت کی بھرپور مدد کرے گی۔آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے استقبال کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نیایف سی کی خواتین اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔