کمیٹی کی رقم کا تنازعہ، فریقین کے مابین فائرنگ، 4افراد زخمی

248

درگئی: ضلع مالاکنڈ کے دور افتادہ علاقہ پلئی میں کمیٹی کی ایک کروڑ 20لاکھ روپے رقم کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ سے کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی منتقل کردئے گئے تاہم چاروں زخمیوںکچو، نیک زادہ، اصغر شاہ اور ظاہر کو تشویشناک حالت میں پشاور ہسپتال ریفر کردئے گئے ہیں مقامی لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔