تیئسواں دن: دھرنا گاہ میں آج سے فیملی فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہوگا

520

دھرنا گاہ میں آج سے فیملی فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہوگا جبکہ شرکا کی دلچسپی کے لیے مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ساتھ ساتھ پیش کی جائیں گی . تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت سندھ اسمبلی پر کالے بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنا  23 ویں روز بھی پوری آب و تاب سے جاری ہے.

گزشتہ روز کی طوفانی ہوائوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے باوجود دھرنا جاری رہا، دھرنا گاہ کی تزئین و آرائش کا سلسلہ شروع کردیاگیا . جہاں آج شام سے شروع ہونے والا فیملی فوڈ فیسٹیول دو دن جاری رہے گا.

انتظامیہ کے مطابق فوڈ فیسٹیول شام 6 تا رات1 بجے تک جاری رہے گا.فوڈ فیسٹیول میں ہر طرح کے فوڈ اسٹالز لگائے جارہے ہیں. جبکہ دھرنے میں شام میں کراٹے اور مارشل آرٹ کے مقابلے ہونگے.جبکہ مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ وفود شرکت کریں گے. رات کو امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن شرکاء سے خطاب کریں گے.