پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے خاتون جاں بحق 

169

گوجرانوالہ: گو جرانوالہ میں مبینہ طور پر پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں پیش آیا جہاں خاتون کے اہل خانہ کا بتانا ہے کہ  ان کی بہو پستول صاف کررہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کی موت اچانک گولی چلنے سے ہوئی یا اسے کسی نے گولی ماری ہے اس کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے۔ دوسری جانب خاتون کے والدین نے بھی اسے اتفاقیہ واقعہ قرار دے کر کوئی بھی کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔