پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کے انتظامات مکمل 

342

پشاور: پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق این سی او سی ہدایات کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگانے کے اہل ہیں، اس کےلئے ایچ ایم سی میں یکم جنوری سے بوسٹر ڈوز صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک لگائی جا سکے گی۔ہسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا بوسٹر ڈوز لگانے کیلئے آخری خوراک کے 6 ماہ مکمل ہونا ضروری ہیں۔ترجمان ایچ ایم سی نے بتایا کہ طبی عملے اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو مفت کورونا بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔واضح رہے کہ 3 دسمبر سے سندھ بھر میں اومی کرون وائرس کے پیش نظر بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے۔