الخدمت کا اپنے تمام اسپتالوں کے ایڈمنسٹریٹرز  کیلئے  تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

243

کراچی: الخدمت کراچی نے اپنے تمام اسپتالوں کے ایڈمنسٹریٹرز کی ذہنی و پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا، جس کے مہمان خصوصی ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی تھے۔

تربیتی ورکشاپ میں ناظم آباد ،سخی حسن اور الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں اور میڈیکل سینٹر ز کے ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی ۔اس موقع ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر آصف علیم نے تربیتی ورکشاپ کروائی ۔انہوں نے تمام ایڈمنسٹرز کواسپتالوں میں عام حالات میں یا ہنگامی صورت حال میں درپیش ہونے والے مسائل سے نمٹنے ،ڈاکٹروں کی موجودگی سے متعلق مریضوں کی رہنما اورانہیں اسپتال میں مریضوں کو پیش آنے والی کسی مشکل کو فوری حل کرنے سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہی فراہم کی۔

انہیں اسپتال میں آنے والے لوگوں کو سروسز فراہم کرنے کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا ۔اس موقع پرایگز یکٹو ڈائریکٹر کراچی راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت اپنے تمام اسپتالوں میں معیاری سروسز فراہم کر رہی ہے۔ اسپتالوں میں آنے والوں کا اعتماد نہایت ضروری ہے ،اس کیلئے ہم اسپتالوں کے ایڈمنسٹریٹر اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے تربیتی پروگرام وضع کر چکے ہیں ،جس کے انشاللہ اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

راشد قریشی نے ایڈمنسٹریٹرز سے کہا کہ وہ اسپتالوں کے نظم نسق کو بہتر بنانے اور وہاں آنے والوں کو بلاتعطل سروسز فراہم کرنے میں اپنی بھر پور صلاحیتیں بروئے کار لائیں، ورکشاپ کے اختتام پر شرکا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔