تارکین وطن کسی بھی ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، ڈی جی ایف ائی اے

210

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل ایف آئی ثنااللہ عباسی نے کہا کہ تارکین وطن کسی بھی ملک کی ترقی میں نمایاں کردارادا کرتے ہیں، دنیا بھر میں تارکین وطن کے دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دن بین الاقوامی سطح پر تارکین وطن کی خدمات اور حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے، ہم تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں، ملک کی ترقی میں کردار کے باجود استحصالی طرز عمل کا شکار رہتے ہیں اوران کو تعصب کی بھینٹ چڑھادیا جاتا ہے،

انہوں نے کہا کہ انہیں غیر ملکی سمجھ کر پہلے درجے کے شہریوں کی حقارت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مگر اب تارکین وطن کے حقوق کے لئے دنیا بھر کے ممالک میں قوانین بن رہے ہیں، ڈی جی  ایف آئی اے نے کہا کہ تارکین وطن کی سمگلنگ بین لااقوامی جرم ہے اور ہم انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،

انہوں نے  کہا کہ تارکین وطن کے حالات اکثر بہت خطرناک اور ناقابل برداشت ہوتے ہیں، پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد تارکین وطن آباد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ہم بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں۔