پی ٹی سی ایل گروپ کے سمٹ پروگرام 2021 میں 150 بہترین گریجویٹس کی شمولیت

502

پی ٹی سی ایل اور یوفون نے اپنے سمٹ پروگرام کے پانچویں بیچ میں اس سال ملک بھر سے 150 باصلاحیت نوجوانوں کو بحیثیت مینجمنٹ ٹرینی شامل کردیا ہے۔ ان نوجوان گریجویٹس کو پاکستان بھر کی صف اول کی جامعات سے منتخب کیا گیا ہے۔ان امیدواروں کو تفصیلی جانچ پڑتال کے عمل سے گزار کر منتخب کیا گیا جن میں ان کا ڈیجیٹل جائزہ، ذہنی تجزیہ اور آن لائن گیمنگ کے چیلنجنگ ٹیسٹس اور ماہرانہ انٹرویو شامل ہیں۔کامیاب امیدواروں کو ادارے سے متعارف کرانے کے لئے ہری پور میں ٹیلی کام اسٹاف کالج لے جایا گیا جہاں وہ ایک ماہ پر محیط معلوماتی اور تفصیلی کلاس روم تربیتی پروگرام کا حصہ بنے۔ پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر سید مظہر حسین نے کہا کہ پاکستان میں انتہائی باصلاحیت نوجوان بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ہم ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور انہیں آگے بڑھانے کے لئے مناسب مواقع کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ ہم ان کی مہارتوں میں اضافے اور انہیں ترقی کے پلیٹ فارم کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات کے لئے پرعزم ہیں، جن کے نتیجے میں یہ گریجویٹس اپنی حقیقی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں گے اور کاروباری مہارت کے حصول، موثر رابطے سیکھنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے کاروباری رہنما بن سکیں گے۔