پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کاانتقامی کارروائیوں، رشوت، بیڈ گورننس کیخلاف 2 دسمبر کواحتجاجی جلسہ کا اعلان

309

پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے حکومت آزاد کشمیر کی بڑھتی ہوئی انتقامی کاروائیوں رشوت، سفارش، میرٹ کی پامالی، بیڈ گورننس کیخلاف 2 دسمبر کو اپر اڈاہ لال چوک پر احتجاجی جلسہ عام اور 30 نومبر کو پشاور ہونیوالے یوم تاسیس میں بھرپور شرکت، انتظامات کی تیاریوں کے لئے متعدد کمیٹیاں قائم کرنے کا اعلان کردیا،

گزشتہ روز مرکزی پیپلزسیکرٹریٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں ہونیوالے تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ فیصلوں کے مطابق ممبر قانون ساز اسمبلی ضلعی صدر سید بازل علی نقوی کی سربراہی میں انتظامی، سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر کی میڈیا کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جبکہ30 نومبر کو قافلے امیدوار اسمبلی مبارک حیدر کی رہائش گاہ گوجرہ سے دن دس بجے پشاور روانہ ہونگے جبکہ پارٹی کے مرحوم رہنمائوں محمد مطلوب انقلابی، سردار غلام صادق کی برسی کے موقع پر اپر اڈاہ میں عظیم الشان جلسہ منعقد کرکے ان کی پارٹی کے لئے لازوال جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت آزاد کشمیر کی نااہلیت، انتقامی کاروائیوں، رشوت، سفارش ، برداری ازم کے بڑھتے ہوئے رحجان کیخلاف شدید احتجاج کرنے کے لئے عوام رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔