آزاد کشمیر: موجودہ حکومت بھی خلاف میرٹ تقرریوں میں مصروف ہے، مقررین

304

مقررین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بھی خلاف میرٹ تقرریوں میں مصروف ہے۔

جموں وکشمیر پیپلزپارٹی سٹی راولاکوٹ کا اجلاس زیرصدارت سردار خالد محمود خان منعقد ہوا، اجلاس میں جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سابقہ دور حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی خلاف میرٹ تقرریوں میں مصروف ہے، ضلع پونچھ کے کوٹے پر دوسرئے اضلاع سے لوگوں کو تعینات کیا جا رہا ہے، میرٹ کی دعویدار موجودہ حکومت میں خلاف میرٹ تقرریاں کی جا رہی ہیں، میرٹ کے کھوکھلے دعوئے کیے جا رہے ہیں، جموں وکشمیر پیپلزپارٹی اس اقدام کی مذمت کرتی ہے، خلاف میرٹ کوئی اقدام کسی صورت قابل قبول نہیںہو گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور خلاف میرٹ تقرریوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایسی تقرریوں کو منسوخ کیا جائے۔

مقررین نے کہا کہ ہم خلاف میرٹ اقدام کے خلاف سیسیہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوںگے ، کسی کو بھی ضلع پونچھ کے حق پر  شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیںگئے، قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں اور تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں، اہل اور میرٹ پر آنے والے افراد کو ہی محتلف محکمہ  جات میں تعینات کیا جائے ،بصورت دیگر احتجاج اور راست اقدام سے بھی گریز نہیں کریں گئے