لاہور، ماڈل ٹاون کچہری کے قریب ٹائر پھٹنے سے ٹرک پل سے نیچے گرگیا

299

 لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون کچہری کے قریب صبح سویرے ٹریفک حادثہ، ٹائر پھٹنے کے باعث ٹرک پل سے نیچے گرگیا، ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ ماڈل ٹاون کچہری کے قریب صبح سویرے ٹریفک حادثہ پیش آیا، ماڈل ٹاون کچہری کے قریب ٹائر پھٹنے سے ٹرک پل سے نیچے گر گیا۔ حادثہ صبح 4 بجے پیش آیا، ٹرک گرنے سے لیسکو کے دو کھمبوں کے تار ٹوٹ گئے۔ ٹرک ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک میں سوار دو ہیلپرز معمولی زخمی ہوئے۔ دوسری جانب لیسکو نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا۔